افسوسناک واقعہ، ادھار نہ دینے پر گاہک دکاندار کو قتل کرکے فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں گاہک دکاندار کو قتل کرکے فرار ہوگیا، مقتول کی شناخت عمر حیات کے نام سے ہوئی۔

پولیس ایف آئی آر کے مطابق  گاہک نے مقتول دکاندار سے ادھار مانگا، دکاندار کے انکار پر جھگڑا ہوگیا، جس پر ملزم انصاف نے شیشے کی بوتل دکاندار کے سر پر دے ماری۔

واقعے کے بعد مضروب دکاندار عمر حیات کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقتول کے اہلخانہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Related Posts