پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی الپ ارسلان نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاک ترکیہ تعاون کو توانائی کے شعبے میں مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی جبکہ پاک ترکیہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی فورمز پر پاکستان کے لیے ترکیہ کی مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








