ملاوی اور موزنبیق میں طوفان فریڈی سے تباہی پھیل گئی، 200افراد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

ماپوتو / لیلونگ وے: براعظم افریقہ کے ممالک موزنبیق اور ملاوی میں تاریخ کے طاقتور ترین طوفان فریڈی کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملاوی اور موزنبیق کی تاریخ کے سب سے بڑے طوفان فریڈی نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ و برباد کردیا۔ درختوں کو جڑوں سے اکھیڑ کر پول اور ہورڈنگز سڑکوں پر گرا دیں۔ لاتعداد مکانوں کی چھتیں اُڑ گئیں، کچے مکانات منہدم ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

جانور ذبح کرنا بند کریں، بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست مسترد

درجنوں افراد طوفان فریڈی کے نتیجے میں آنے والی تباہی اور ٹوٹ جانے والے مکانات اور دیگر عمارات کے ملبے تلے دب گئے جنہیں بچانے کیلئے ریسکیو کی کارروائی جاری ہے۔ سمندری طوفان کے ساتھ بارشوں کے نہ رکنے والے سلسلے نے سیلاب کو جنم دیا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ریسکیو کارروائیاں اور ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ گزشتہ روز تک ملاوی میں 99 جبکہ موزنبیق میں 37 افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم آج دونوں ممالک میں جان کی بازی ہار جانے والے افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملاوی میں 190 جبکہ موزنبیق میں 5افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی جبکہ عالمی تنظیموں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے ریلیف کیمپ لگا دئیے۔ ماہرین نے طوفان فریڈی کی تشکیل کا ذمہ دار موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا ہے جو جنگوں سے زیادہ تباہی پھیلا رہی ہے۔

 

Related Posts