عازمینِ حج کی تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز، تاریخ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

گزشتہ وباؤں سمیت کورونا اور لاک ڈاؤن کے تناظر میں رواں برس حج کی صورتحال
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے عازمینِ حج کی تربیت کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے عازمین کی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع ہوگا۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی) کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کے چیف ٹرینر احمد ندیم خان نے حاجی کیمپس سے آن لائن ملاقات کی۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ چیف حج ٹرینر نے حج تربیتی شیڈول کو حتمی شکل دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے بتایا کہ وزارت کے افسران اور ماہر عملے کی جانب سے عازمینِ حج کو تربیت اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ عازمینِ حج کیلئے ضروری ہے کہ وہ انتظامی امور اور حج کیلئے سعودی عرب کی جانب سفر سے درست واقفیت حاصل کریں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے کہا کہ حکومت دوسرے مرحلے کے تحت ملک کے بڑے شہروں میں حج تربیت کا اہتمام کرے گی۔ عازمینِ حج کی جامع تربیت کیلئے ملٹی میڈیا پراجیکٹرز کا اہتمام کیا جائے گا۔حج کی تربیت گاہوں میں وادئ منیٰ کی طرز کے ماڈل کیمپ لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام عازمینِ حج کیلئے لازمی ہے کہ وہ کم از کم 2 تربیتی ورکشاپس میں شرکت یقینی بنائیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کو بھی حج کیلئے روانگی سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کرنا ہوگی۔ عازمینِ حج سے مناسکِ حج کا امتحان لینے کی تجویز پر غور جاری ہے۔

Related Posts