ساس اور سسر کو زہریلا مشروم کھلا کر قتل کرنے والی بہو پر جرم ثابت

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اے بی سی نیوز

ملزم خاتون پر ساس سسر سمیت 3 افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کا جرم ثابت ہوگیا۔

آسٹریلوی عدالت میں جیوری نے خاتون کو 3 افراد کے قتل کے کیس میں قصور وار قرار دے دیا، ان تین افراد میں خاتون کے ساس اور سسر بھی شامل تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین افراد کے قتل کا واقعہ آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے شہر لیون گاتھا میں پیش آیا تھا جہاں ریرین پیٹرسن نے جولائی 2023 میں سسرالی رشتے داروں کو دعوت پر بلا کر زہریلے مشروم کھلائے  جس کے نتیجے میں تینوں افراد دم توڑ گئے تھے۔

مشروم مرڈر کے نام سے مشہور اس مقدمے کی کارروائی کو دنیا بھر میں توجہ سے دیکھا گیا۔ مشروم مرڈر” کے نام سے مشہور اس ہولناک مقدمے کی عدالتی کارروائی نے نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی غیرمعمولی توجہ حاصل کی۔

چونکادینے والے انکشافات، مشتبہ حالات اور جذباتی پہلوؤں نے اسے محض ایک قتل کا کیس نہیں رہنے دیا بلکہ یہ انصاف، رشتوں، اور انسانی نفسیات کا ایک پیچیدہ منظرنامہ بن گیا۔

Related Posts