اسلام آباد: پی آئی اے کے سینئر پرسر توحید داؤد پوتہ کی ایک شیرخوار بچے کو دوران پرواز بہلاتے ہوئے تصویر وائرل ہوئی تھی جس پر اقوام متحدہ نے بھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے منفرد اعزاز سے نوازا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں پی آئی اے کی فلائٹ میں سینئر پرسر کی جانب سے ایک روتے ہوئے بچے کو چپ کرانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
پی آئی اے کے سینئر پرسر توحید داؤد پوتہ کیلئے اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی کی جانب سے انسانی ہمدردی و برابری کا اعزاز پیش کیا گیا ہے۔

اس موقع پر پی آئی اے کے سینئر پرسر داؤد پوتہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعزاز پی آئی اے کی تربیت اور ہماری صدیوں پرانی خاندانی روایات کی بنا پر ملا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹا سے فرض ادا کرنے پر سب کی جانب سے بہت حوصلہ افزائی کی گئی جس کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ایک واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون مسافر کے کمسن بچے نے رونا شروع کردیا تو اس کی والدہ پریشان ہوگئیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








