اہلیہ کی ایمی ایوارڈ کیلئے نامزدگی! ڈيکس شیپرڈ نے کرسٹن بیل کی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Dax Shepard posts naked photo of wife Kristen Bell
ONLINE/ FILE PHOTO

ہالی ووڈ کے 50 سالہ اداکار ڈيکس شیپرڈ نے اپنی اہلیہ کرسٹن بیل کی 2025 کی ایمی ایوارڈ میں نامزدگی پر انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ اور پیار بھرا پیغام شیئر کیا۔

44 میڈیا رپورٹ کے مطابق سالہ کرسٹن بیل کو کامیڈی سیریز نوبڈی وانٹس دس میں جوان کے کردار پر بہترین اداکارہ کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے اور ان کے شوہر نے اس خاص لمحے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک دلچسپ تصویر شیئر کی۔

ڈيکس شیپرڈ نے گھر میںکرسٹین بیل کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ورزش کے مشہور انداز ’ڈاؤن ورڈ ڈاگ‘ میں موجود ہیں اور صرف گھٹنے تک موزے پہنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ لوگ نہیں جانتے کہ ایک ایمی کے لیے نامزد پرفارمنس کے پیچھے پردے کے پیچھے کیا کچھ ہوتا ہے۔ یہ ہو سکتا ہے کہ یہ اس کی تربیت کا حصہ ہو یا نہ ہو لیکن یہ لمحہ درست لگا۔ مبارک ہو!!!

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dax Shepard (@daxshepard)

کرسٹن بیل نے بھی اس خوشی کو اپنے انداز میں منایا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور شو کی تخلیق کار ایرن فوسٹر زوم پر ’اے ڈی آر‘ (ڈائیلاگ کی دوبارہ ریکارڈنگ) کے دوران موجود ہیں۔

پہلی تصویر میں دونوں خواتین حیران اور خوش دکھائی دیتی ہیں، جب کہ اگلی تصویر میں بیل کو فوسٹر کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو صاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نوبڈی وانٹس دس سیریز نے صرف بیل ہی کو نہیں، بلکہ ایرن فوسٹر کو بھی بطور پروڈیوسر کامیڈی سیریز کے زمرے میں نامزد کروایا۔

یاد رہے کہ کرسٹین بیل اور ڈیکس شیپرڈ کی ملاقات 2007 میں ایک ڈنر پارٹی میں ہوئی تھی اور وہ 2013 میں اس وقت شادی کے بندھن میں بندھے جب کیلیفورنیا میں ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت ملی ۔

Related Posts