کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور نوجوان نسل کے درمیان سماجی روابط کو مزیدمستحکم کرنے اور دہشت گردی حملہ سے نمٹنے کی تربیت کے حوالے سے ڈے آوٹ وِد رینجرزکے نام سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس پروگرام کے تحت آج گورنمنٹ ڈگری کالج ایس آر ای مجید اسٹیڈیم روڈ کراچی کےطلباء وطلبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) ٹر یننگ سینٹر اینڈ اسکول کا دورہ کیا۔
اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو دہشت گردی کے تدارک کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور کراچی آپریشن میں سندھ رینجرز کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔
اس پروگرام میں طلباء و طالبات کو کراچی آپریشن کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پروفد کو آگاہ کیا کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں اور یہ آپریشن بلا امتیاز دہشت گردوں کے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات کو رینجرز کے اسپیشل دستوں کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی مشقیں،ڈرلز کے مظاہرے پیش کئے گئے۔
بعد ازاں شرکاء نے رینجرز شوٹنگ اینڈ سیڈل کلب کا بھی دورہ کیا جہاں پر ہارس شو اور کیمل رائیڈ شو کے مظاہرے کئے گئے۔