کراچی : پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرپولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کر تے ہوئے عزیز آباد کے علاقے میں دو ملزمان ظہیر عالم عرف بابو عرف وکی اور خالد حسین عرف شیر ا کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دوران واردات مورخہ یکم مارچ 2020کو دونوں ملزمان نے دن دیہاڑے ایک برقع پوش خاتون کا پرس چھینا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں ملزمان کو آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لا ئن 1101، قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار Whatsapp نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔