کراچی: اینٹی انکروچمنٹ زون ون کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی ،کورنگی چکرا گوٹھ سے 5 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ طارق دھاریجوکا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان تین ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کرکے پلاٹنگ کر رہے تھے ۔زمین کی مالیت پندرہ کروڑ روپے سے زائد ہے ۔
طارق دھاریجونے بتایا کہ ملزمان جعلسازی کے ذریعے سادہ لوح عوام کو پلاٹ فروخت کر رہے تھے ، ملزمان میں حنیف گھانچی، ثاقب ناصر، ارشد، ریاض اور علی شامل ہیں۔
ملزمان نے دیہہ پھیائی کورنگی میں تین ایکڑ زمین پر قبضہ کیا تھا ،گرفتار ملزمان کے خلاف مختیارکار کورنگی ممتاز کلہوڑ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ طارق دھاریجوکا کہنا ہے کہ ملزمان ساتھیوں سمیت زمین پر مسلسل کام کررہے تھے، کارروائی کے دوران ملزمان کے 5 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔