ہر پل جیو کے مقبول ڈرامہ سیریل ڈائن کی قسط 53 پیش کر دی گئی، اس قسط کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر ڈرامہ ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔
اس کہانی کا مرکزی کردار نیہال ہے جسے ماہرہ فنکارہ مہوش حیات نے نبھایا ہے۔ ڈرامہ ایک ایسی لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جسے حالات نے ٹوٹ کر رکھ دیا لیکن وہ ہمت نہ ہاری اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف ڈٹ گئی۔
قسط 53 میں بھی نیہال اپنی جدوجہد جاری رکھتی ہے اور وہ طاقتور مخالفین کا سامنا کرتے ہوئے انصاف کی جنگ لڑ رہی ہے۔
ڈرامے کی کہانی فاطمہ فیضان اور امبر اظہر نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایت کار کے فرائض سراج الحق نے انجام دیے ہیں۔ یہ پروجیکٹ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے تحت عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن ہے۔
ڈرامے کے اہم کرداروں میں احسن خان ، حرا مانی ، عثمان پیرزادہ ، زینب قیوم ، نیر اعجاز ، سہیل سمیع ، اسامہ طاہر ، شمائل خان، افشین حیات، زوہرہ عامر ، صبیحہ جعفری اور اکرم عباسی شامل ہیں۔
ڈرامہ ناظرین کو صرف سنسنی خیز موڑ ہی نہیں بلکہ جذباتی رشتوں، قربانی اور عورت کی طاقتور جدوجہد کی جھلک بھی دکھاتا ہے۔ ڈائن اب اپنی کہانی کے انتہائی نازک اور دلچسپ موڑ پر پہنچ چکا ہے اور شائقین بے صبری سے اس کے انجام کے منتظر ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








