نیٹ فلکس نے ستمبر 2025 کے لیے اپنی نئی فہرست جاری کر دی ہے جس میں فلمیں، ڈرامائی سیریز، ڈاکیومنٹریز اور خصوصی پروگرام شامل ہیں، دنیا بھر کے ناظرین اس ماہ نہ صرف مشہور فلمیں بلکہ نئے سیزنز اور خصوصی لائیو ایونٹس بھی دیکھ سکیں گے۔
ماہ ستمبر کے آغاز پر نیٹ فلکس کئی پرانی مقبول فلمیں پیش کر رہا ہے جن میں ایٹ مائل ، ایمی سنگ اسپائیڈر مین کے دونوں حصے، برائیڈز میڈز ، چکن رن ، ای ٹی ، ایج آف ٹومارو ، لا لا لینڈ ، شرک سیریز اور وی آر دی ملرز جیسی فلمیں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مشہور سیریز اورفن بلیک کے پانچ سیزنز اور فرینکلن اینڈ بش کے چار سیزنز بھی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گے۔
سیریز کے شوقین ناظرین کے لیے سب سے زیادہ انتظار ویڈنسڈے کے دوسرے سیزن کے دوسرے حصے کا ہے جو 3 ستمبر کو ریلیز ہوگا۔ اسی روز کاؤنٹ ڈاؤن: کنیلو بمقابلہ کرافورڈ بھی دکھایا جائے گا جسے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ بچوں کے لیے پوکی مون کونسیئر کے نئے حصے اور ڈاکٹر سوس کی کہانیاں بھی شامل ہیں۔
ڈرامائی اور رومانوی سیریز میں لو کان ریونج ، دی ڈیڈ گرلز ، لو از بلائنڈ کے برازیل اور فرانس کے سیزنز، ڈائری آف آ ڈیچڈ گرل اور رتو رتو کوئینز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بیوٹی اینڈ دی بیسٹر جیسی نئی ڈاکیومنٹریز اور دی رانگ پیرس جیسی فلمیں بھی پیش کی جائیں گی۔
نیٹ فلکس ستمبر کے وسط میں کئی نمایاں ریلیزز لا رہا ہے جن میں کنیلو آلواریز بمقابلہ ٹیرینس کرافورڈ کا براہِ راست لائیو ایونٹ 13 ستمبر کو شامل ہے۔ اسی طرح انشیئنٹ ایلینز کا نیا سیزن، کال دی مڈ وائف ، نیش ول اور ایس ڈبلیو اے ٹی کے تازہ حصے بھی ناظرین کو دستیاب ہوں گے۔
ماہ کے آخری حصے میں ایلِس اِن بارڈر لینڈ کے تیسرے سیزن، ہاؤس آف گنیس ، وے وارڈ اور فرینچ لوور جیسی سیریز اور فلمیں شامل ہوں گی۔ بچوں کے لیے پوکی مون ہورائزنز کا نیا مرحلہ اور بلیپی جاب شو کا دوسرا سیزن بھی متعارف کرایا جائے گا۔
ستمبر کے اختتام پر کلاسک فلمیں جیسے ٹین تھنگز آئی ہیٹ اباؤٹ یو ، سویٹ ہوم الاباما اور آئیڈیوکریسی دستیاب ہوں گی، جبکہ انٹرویو ود دی ویمپائر کا دوسرا سیزن اور نائٹ میئرز آف نیچر جیسی سنسنی خیز ڈاکیومنٹریز بھی شامل کی گئی ہیں۔
اس طرح ستمبر 2025 نیٹ فلکس کے صارفین کے لیے تفریح، سنسنی اور کلاسک یادوں کا ایک مکمل پیکیج ثابت ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








