ہالی ووڈ اداکارہ بلیک لائیولی کی سالگرہ، قانونی لڑائی کے باوجود خاندان کو ترجیح

تازہ ترین

تازہ ترین

Blake Lively celebrates birthday with family while legal battle intensifies
ONLINE

لاس اینجلس: مشہور ہالی ووڈ اداکارہ بلیک لائیولی نے اپنی 38ویں سالگرہ روایتی چمک دمک سے دور، پرسکون انداز میں اپنے شوہر رائن رینالڈز اور بچوں کے ساتھ منائی، اگرچہ وہ اس وقت ایک سنگین قانونی تنازعے میں الجھی ہوئی ہیں تاہم ان کی سالگرہ مکمل طور پر خاندانی لمحات کے نام رہی۔

بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بلیک لائیولی نے اپنی سالگرہ اپنے قریبی اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ نے سارا موسم گرما زیادہ تر اپنے خاندان کے ہمراہ گزارا اور وہ رائن رینالڈز کی بھرپور حمایت پر شکر گزار ہیں۔ بلیک اور رینالڈز کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

اداکارہ نے حالیہ مہینوں میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر سے بھی لطف اندوز ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنی ترجیحات میں سکون اور گھریلو زندگی کو سب سے اوپر رکھا ہے۔ ایک قریبی ذریعے کے مطابق وہ ستاروں سے سجی محفلوں سے زیادہ اپنے بچوں کے ساتھ خاموش لمحات کو ترجیح دیتی ہیں۔

سالگرہ سے چند روز قبل ہی فلمی ادارے لائنز گیٹ نے اعلان کیا تھا کہ بلیک لائیولی نہ صرف نئی فلم دی سروائیول لسٹ میں مرکزی کردار ادا کریں گی بلکہ بطور پروڈیوسر بھی شامل ہوں گی۔

 

یہ ان کا پہلا بڑا پروجیکٹ ہے جو انہوں نے ڈرامہ فلم اِٹ اینڈز وِد اَس مکمل کرنے کے بعد سائن کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نیا پراجیکٹ ان کے کیریئر میں اہم موڑ ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ وہ کامیابی سے نوعمر ڈراموں سے سنجیدہ اور متنوع کرداروں کی طرف بڑھ چکی ہیں۔

دوسری جانب ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ایک متنازعہ قانونی مقدمہ بھی جاری ہے۔

بلیک لائیولی نے اپنے ساتھی اداکار اور فلم ڈائریکٹر جسٹن بالڈونی پر ہراسانی اور انتقامی رویے کے الزامات عائد کیے ہیں، جنہیں وہ مسترد کرتے ہیں۔ یہ مقدمہ مارچ 2026 میں عدالت میں سنا جائے گا، جو کئی ماہ تک زیر بحث رہے گا۔

اداکارہ نے جون میں سوشل میڈیا پر کھل کر اپنی تکالیف بیان کی تھیں اور کہا تھا کہ انتقامی مقدمات اور جھوٹی شرمندگی کا سامنا کرنے کے باوجود وہ کبھی ہمت نہیں ہاریں گی اور اپنے حامیوں کے شکر گزار رہیں گی۔

قانونی تنازعے کے باوجود ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک لائیولی کے لیے خاندان سب سے اہم ہے۔ ان کی سالگرہ سادہ اور گھریلو ماحول میں منانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مشکلات کا سامنا بھی اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ رہ کر کر رہی ہیں۔

Related Posts