حج درخواست میں غلط معلومات درج ہوگئی ہیں تو گھبرائیے مت، وزارت نے حل بتا دیا، جانئے مکمل طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

وزارتِ مذہبی امور نے 2026 کے سرکاری حج پروگرام میں شامل عازمین کے لیے اہم اعلان کر دیا ہے۔

وزارت کے مطابق اگر کسی عازمِ حج کو اپنی درخواست میں درج معلومات کی درستگی کرنی ہو سوائے شناختی کارڈ نمبر اور حج پیکج کے تو وہ یہ عمل 27 اکتوبر تک متعلقہ بینک برانچ سے مکمل کر سکتا ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق وہ عازمین جنہوں نے آن لائن درخواست دی تھی، انہیں معلومات میں ترمیم یا تصحیح کی سہولت دوسری قسط کے دوران فراہم کی جائے گی۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اگر کسی درخواست گزار کو شناختی کارڈ کی تصحیح یا گروپنگ میں تبدیلی کی ضرورت ہو تو وہ اپنی تحریری درخواست وزارتِ مذہبی امور کے آئی ٹی سیل، کوہسار بلاک، پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد کے نام ارسال کرے، یا پھر اپنے مقامِ روانگی کے متعلقہ حج افسر کو ای میل کر سکتا ہے۔

علاقائی دفاتر سے رابطے کے لیے درج ذیل ای میلز اور فون نمبرز فراہم کیے گئے ہیں:

وزارت نے عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل تمام ضروری تصحیحات مکمل کر لیں تاکہ آئندہ مرحلے میں کسی قسم کی تاخیر یا دقت پیش نہ آئے۔

Related Posts