سندھ کے کسانوں کی چاندی! 58 ارب روپے کا گندم پیکج تیار، جانئے پیسے کیسے ملیں گے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ کے کسان، فائل فوٹو

سندھ حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے 58 ارب روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو براہِ راست مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ پیکج تقریباً 4 لاکھ 11 ہزار کسانوں کو فائدہ پہنچائے گا، جن کے پاس ایک سے پچیس ایکڑ تک زمین ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق ہر اہل کسان کو فی ایکڑ 24 ہزار 700 روپے دیے جائیں گے اور یہ رقم گندم کی بوائی کے سیزن سے قبل براہِ راست فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد کسانوں کے مالی دباؤ کو کم کرنا اور بروقت کاشت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

وزیر زراعت سندھ سردار بخش مہر نے زور دے کر کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح کسانوں کی معاشی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

اس وقت سندھ میں گندم کے ذخائر 13 لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن ہیں، جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 100 کلوگرام کے تھیلے کے 9 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔

قیمتوں میں اضافے اور قلت کے باعث سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی حکومت کو 20 سے 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 2025-26 کے لیے گندم اجراء پالیسی کے تحت 84 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاکہ آٹے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رقم کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ڈائریکٹر جنرلز کی زیرِ نگرانی ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

Related Posts