بانئ پاکستان کی زندگی قوم کیلئے مشعلِ راہ، قائداعظم کا یومِ وفات آج منایا جارہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان بھر میں قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی 74ویں برسی آج منائی جارہی ہے
پاکستان بھر میں قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی 74ویں برسی آج منائی جارہی ہے

بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 75واں یومِ وفات آج منایا جارہا ہے، بابائے قوم نے برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی کیلئے انتھک جدوجہد کی اور عظیم قربانیاں دیں جنہیں بھلایا نہیں جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ اعظم محمد علی جناح نے مسلمانانِ برصغیر کیلئے الگ وطن کے حصول اور اسلام کیلئے اس وطن کو تجربہ گاہ بنانے کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کردی جبکہ آپ کی  ہمشیرہ مادرِ ملت فاطمہ جناح نے اس مشکل سفر میں آپ کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک، 6 زخمی

آج سے طویل عرصہ قبل 1875 کو 25 دسمبر کے روز کراچی میں آنکھ کھولنے والے محمد علی جناح اگلی ہی صدی میں قائدِاعظم کہلانے لگے۔ آپ کی داستانِ حیات دو قومی نظرئیے سے شروع ہو کر پاکستان کی آزادی پر ختم ہوجاتی ہے۔

وکالت کے دوران اصول پسندی کو شعار بنانے والے قائدِ اعظم نے سیاست کے ابتدائی دور میں ہندو مسلم اتحاد کی کوشش کی۔ 1916 میں کانگریس اور مسلم لیگ کے مابین میثاقِ لکھنؤ کیلئے بھی قائدِ اعظم کا کردار اہم رہا۔ 1928 میں قائدِ اعظم کے 14نکات آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

بہت جلد قائدِ اعظم کو احساس ہوا کہ ہندو اور مسلمان دو الگ قومیں ہیں جو ایک نہیں ہوسکتیں۔ 1920 میں قائدِ اعظم نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔ 1940 میں قراردادِ پاکستان کی منظوری سے ہندو قیادت کو تشویش لاحق ہوگئی۔

مسلمانوں کو بھی الگ ملک حاصل کرنے کے خواب نے اپنی توجہ جدوجہدِ آزادی پر مرکوز کرنے پر مجبور کیا۔ متحدہ بھارت کیلئے کانگریسی رہنماؤں نے بھرپور کوشش کی تاہم قائدِاعظم کے سامنے کسی کی ایک نہ چلی۔

دنیا کے نقشے پر پاکستان سب سے بڑے مسلم ملک کی حیثیت سے ابھرا۔ قائدِ اعظم ملک کے پہلے گورنر جنرل بنے اور پاکستان کی طرف ہجرت کرنے والے لاکھوں افراد کی دیکھ بھال کا بیڑہ اٹھا لیا، تاہم آپ تادیر قوم کے سر پر سایہ فگن نہ رہ سکے۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح کا انتقال 11ستمبر 1948 کو ہوا۔ آپ کی وفات سے قوم کو جو دھچکا پہنچا تھا، اس سے آج تک نہ سنبھل سکی، تاہم آج بھی آپ کی زندگی کے بے شمار واقعات پاکستانی قوم کیلئے آج بھی مشعلِ راہ ہیں۔آپ کی پاکستان کیلئے خدمات کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ 

Related Posts