رباط: عرب ملک مراکش میں 2 عمارتیں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 22ہوگئی ہے جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ عمارتیں گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
تفصیلات کے مطابق عمارات گرنے کا واقعہ مراکش کے شہر فیس میں پیش آیا جہاں ایک عمارت کی چھت پر تقریب ہورہی تھی جب وہ عمارت زمیں بوس ہوئی، تاہم دوسری عمارت خوش قسمتی سے خالی تھی جس کے باعث اس عمارت پر جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ عمارتیں گرنے کا واقعہ 9دسمبر کی شب کو پیش آیا تاہم ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کا عمل تاحال جاری ہے۔ دونوں چار منزلہ عمارات میں 8 خاندان رہائش پذیر تھی اور حادثے کے وقت بچے کی پیدائش کی خوشی میں عقیقے کی رسم جاری تھی، جاں بحق افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار عمارات میں طویل عرصے سے دراڑوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی، جبکہ اسی شہر فیس میں مئی کے دوران ایک اور عمارت گرنے کا حادثہ بھی پیش آچکا ہے جس میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








