خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں قبرستان کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین سرکاری ٹیچرز تھیں جنہیں مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
چارسدہ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان نے اسکول جاتے ہوئے دونوں سرکاری ٹیچرز پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے باعث جاں بحق ہونے والی دونوں سرکاری ٹیچرز کا تعلق چارسدہ کے گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی سے تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ رشتے کا تنازعہ بتایا جاتا ہے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش جاری ہے، جنہیں گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








