لاک ڈاؤن سے متعلق حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا، شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

Decision regarding lockdown to be taken after NCOC meeting: Faraz

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سید شبلی فراز نے کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے فیصلہ کل کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس کے بعد کیاجائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد آج اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اجلاس کو ملک کی کورونا وائرس کی صورتحال سے بریفنگ دی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ این سی او سی کا اجلاس کل ہوگا اور لاک ڈاؤن کو کم کرنے کے لئے متفقہ پالیسی کے لئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرینگے۔

سید شبلی فراز نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہینڈ سینیائٹرز کو دوسرے ممالک میں برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت غیر ملکی ذخائر اور برآمدات میں اضافے کے لئے ان تمام مصنوعات کو برآمد کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، اس مقصد کیلئے اشیاء ایکسپورٹ کرنے کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کابینہ نے جان بچانے والی ادویات کے علاوہ بھارت سے سامان کی درآمد پر پابندی کے معاملے پر غور کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پابندی کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔

شبلی فراز نے کہاکہ وزیر اعظم اور کابینہ کے ارکان بشمول تمام وفاقی وزراء ، وزیر اعظم کے مشیران اور خصوصی معاونین اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا قادیانیوں کوقومی اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنیکا فیصلہ

حزب اختلاف کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ حکومت پر تنقید کرنے کے لئے پریس کانفرنس کرنے کے بجائے پاکستانی عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کورونا وائرس وبائی مرض پر توجہ دیں۔

Related Posts