ماہ صیام ایثار، قربانی، اخوت، بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، اجمل ستی

تازہ ترین

تازہ ترین

DSP Traffic Ajmal Satti with his circle traffic staff

راولپنڈی: ڈی ایس پی ٹریفک اجمل ستی نے اپنے سرکل کے ٹریفک اسٹاف کے ساتھ سڑک کنارے افطاری کی ۔ٹریفک اسٹاف کے علاوہ سیکٹر انچارج اور سیکٹر کے ڈیوٹی افسران بھی موجودتھے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی اجمل ستی نے کہا کہ اہلکاروں کے ساتھ افطاری کرنا نہایت خوش آئند بات ہے ،موجودہ حالات کے پیش نظر ٹریفک پولیس روزے کی حالت میں موسمی سختی کی پرواہ کئے بغیر شاہراؤں پرڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز  کاروزے کی حالت میں فرائض ادا کرنا بلاشبہ قابل تحسین عمل ہے ،سی ٹی او نے ڈی ایس پی اجمل ستی کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ اہلکاروں کے ساتھ افطاری کا یہ سلسلہ مرحلہ وار جاری رکھیں اس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: ٹریفک پولیس اہلکار نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ایثار، قربانی، اخوت، بھائی چارے  کا درس دیتا ہے ہمیں اس ماہ مبارک میں عبادت و ریاضت،توبہ واستغفارکے ذریعے اللہ تعالیٰ کو راضی کر کے اپنی بخشش کرواسکتے ہیں۔

Related Posts