عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 29 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی، سونے کی قیمت 29 ڈالر فی اونس کم ہوئی، جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 29 ڈالر گھٹ کر 1884 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافی مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 256 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 13 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت کمی کے بعد 96 ہزار 880 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: وفاق کا مبینہ دباؤ، سندھ حکومت کا 15سے 20 اکتوبر تک گندم جاری کرنے کا اعلان

Related Posts