جمیکا: ویسٹ انڈیز سے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے والی بھارتی ٹیم نے متعدد منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلئے۔ویسٹ انڈیز نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو باآسانی 8 وکٹ سے ہرا کر سیریز تین دو سے جیت لی تھی۔
سیریز میں بد ترین شکست کے بعد بھارتی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں متعدد منفی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم 25 ماہ میں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ہاری ہے جبکہ دوطرفہ سیریز کی بات کی جائے تو بھارتی ٹیم کو ویسٹ انڈیز سے 17 سال بعد شکست ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:یوم آزادی پر جاری کی گئی پی سی بی کی ویڈیو سے عمران خان کو نکال دیا گیا، مداح برہم
بھارتی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف اس ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم کبھی کسی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3 میچ نہیں ہاری تھی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے 5 میچوں کی سیریز میں بھارت کو تین دو سے شکست دی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








