اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی ہے۔
صدر سیکرٹریٹ پریس ونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ صدر نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی۔
بل میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پیمرا کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی اور وزارت اطلاعات میڈیا ریگولیٹری باڈی کے سربراہ کے لیے پانچ نام تجویز کرے گی۔
پارلیمانی باڈی چار ارکان قومی اسمبلی اور دو ارکان سینیٹ پر مشتمل ہوگی جس میں ٹریژری اور اپوزیشن بنچوں سے مساوی نمائندگی ہوگی۔
ترمیم شدہ قانون کے مطابق کمیٹی پیمرا سربراہ کا نام صدر کو تقرری کے لیے بھیجے گی۔
اگر پارلیمانی کمیٹی 30 دن کے اندر نام پر متفق نہ ہوسکی تو وزارت اطلاعات کا پینل وزیراعظم کو بل بھیجے گا جو اس کے بعد اس عہدے کے لیے مناسب نام تجویز کرے گا اور بل کے مطابق اسے صدر کو بھجوائے گا۔
مزید پڑھیں:نگران کابینہ میں کون کون شامل ہوگا، متوقع نام سامنے آگئے
یہ بل میڈیا ورکرز کے لیے مالی تحفظ کو یقینی بنائے گا کیونکہ حکومت ان میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات نہیں دے گی جو صحافیوں کو لگاتار دو ماہ کے واجبات ادا نہیں کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








