اسلام آباد: ملک بھر میں یومِ دفاع و شہدائے پاکستان ملی جوش و جذبے اور یکجہتی کے ساتھ آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد وطن پر جان لٹانے والے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سے ٹھیک 58 برس پہلے 1965 کی جنگ میں پاک فوج نے دشمن کو شکستِ فاش دی، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
کراچی کے شہریوں کیلئے چائے نوشی بھی آزمائش بن گئی
پاک فوج کے جوانوں نے مادرِ وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت ناک سبق سکھا دیا۔ شہدائے پاکستان کی قربانیوں کے نتیجے میں ارضِ وطن کی آزادی کی جانیں دے کر حفاظت کی گئی۔
پاک بھارت جنگ 1965 اس لحاظ سے بھی یادگار رہے گی کہ اس میں قوم نے کھل کر پاک فوج کا ساتھ دیا اور دشمن کی توپوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی۔
ہر سال کی طرح آج یومِ دفاع کے موقعے پر وفاقی و صوبائی دارالخلافوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالخلافوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں جبکہ شہدائے پاکستان کیلئے خاص طور پر فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ملک بھر میں مختلف تقاریب منعقد ہوں گی۔
پاکستان ائیر فورس کی جانب سے 6 ستمبر 1965 کے روز بھارت کے فضائی اڈوں پر بھرپور حملے ہوئے۔ پٹھان کوٹ، آدم پورہ اور ہلواڑہ سمیت دیگر علاقوں میں دشمن کے طیارے مار گرائے گئے۔
مجموعی طور پر بھارت کو 1965ء میں 110 طیاروں کا نقصان ہوا۔ 35 طیارے فضا جبکہ 43 زمین پر تباہ کیے گئے۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے شہادتیں پیش کیں جس کی یاد میں آج یومِ شہدا منایاجارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








