کراچی کے کیفے ٹیریاز، کھوکھوں اور ریستورانوں میں چائے کے کپ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، چائے بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ چینی، گیس اور بجلی کی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے ان کیلئے چائے کی قیمت برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے۔
شہر کے عام کھوکھوں میں اب ایک کپ چائے کی قیمت بڑھ کر 70 روپے ہوگئی ہے، جو تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد چائے فروشوں نے صارفین کے لیے سادہ چائے، دودھ پتی چائے، کٹ چائے، فل چائے، قہوہ اور دیگر لوازمات کی قیمتوں کی نئی فہرستیں بھی چسپاں کر دی گئی ہیں۔
ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ چینی اور چائے کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے چائے کا ایک کپ جو پہلے 60 روپے میں ملتا تھا اب بڑھا کر 70 کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈکیتیوں کا خوف ہے؟ لیجئے نگران وزیر داخلہ سندھ نے بڑا آسان حل بتا دیا
ہوٹل مالکان کے مطابق چائے کا آدھا کپ بھی 50 روپے کی بجائے 60 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب شہر کے باسیوں کا کہنا ہے کہ وہ چائے پینے پر مجبور ہیں اور اسے چھوڑ نہیں دے سکتے۔ واضح رہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں چینی کی قیمتوں نے ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








