ڈکیتیوں کا خوف ہے؟ لیجئے نگران وزیر داخلہ سندھ نے بڑا آسان حل بتا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

 نگران وزیر داخلہ سندھ  بریگیڈئیر (ر) حارث نواز  نےموبائل فون کو ملزمان سے بچانے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

حالیہ دنوں میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات نے شہریوں کا جینا حرام کررکھا ہے، آئے دن چوری چکاری اور ڈکیتیوں نے کراچی کے لوگوں کی ناک میں دم کردیا ہے۔

اب نگران وزیر داخلہ سندھ نے شہریوں کی اس پریشانی کا حل بتاتے ہوئے انہیں موبائل فونز محفوظ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کینیڈا میں 120 برس پرانا چرچ مسجد میں تبدیل کر دیا گیا

ایک بیان میں حارث نواز کا کہنا تھا کہ ایک طریقہ تو  یہ ہے کہ موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سےچوری نہ ہو ،  دوسرا یہ کہ موبائل فون اندر والی جیب میں رکھیں۔

نگران وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شہری خود بھی ہماری اور پولیس کی مددکریں، موبائل رکھیں ہی ایسی جگہ  جہاں سےچوری نہ ہو سکے۔

Related Posts