ایشیا کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیکر سری لنکا سپر فور میں پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیا کپ گروپ بی کے تیسرے اور پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا۔  

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 291 رنز بنائے، تاہم سپر فور کےلیے کوالیفائی کرنے کےلیے افغانستان کو مطلوبہ ہدف 37.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا جو وہ نہ صرف یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے بلکہ جیت سے صرف 3 رنز دور آل آؤٹ ہوگئے۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کا آغاز اچھا رہا جہاں اوپنرز دیمتھ کرونارتنے اور پاتھم نسانکا نے 63 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ تاہم 80 کے مجموعے تک دونوں بالترتیب 32 اور 41 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں گلبدین نائب نے آؤٹ کیا۔  

یہ بھی پڑھیں:

افغان وزیر داخلہ کا لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ہٹانے کا عندیہ

 سری لنکا کو 86 کے مجموعے پر تیسری وکٹ سے بھی محروم ہونا پڑا جب سدیرا سمارا وکراما صرف 3 رنز بنانے کے بعد گلبدین نائب کی گیند پر ہی آؤٹ ہوئے۔ ایسے میں کوشال مینڈس اور چریتھ اسالانکا کے درمیان 102 رنز کی پارٹنرشپ نے افغانستان کو پھر بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ 

اسالانکا 36 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، تاہم انکے بعد مینڈس کا ساتھ ان فارم دھننجیا ڈی سلوا دینے آئے، ویسے تو وہ 14 رنز کے مہمان ٹھہرے، لیکن انہوں نے پانچویں وکٹ پر 33 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ ڈی سلوا کو 221 کے مجموعے پر مجیب الرحمان نے بولڈ کیا۔ 

226 کے اسکور پر سری لنکا کو پہلے 92 رنز بنانے والے کوشال مینڈس کی صورت میں پھر ایک رن کے بعد کپتان دسن شناکا کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا۔ 

تاہم آٹھویں وکٹ پر دینوتھ ویلالاگا اور مہیش ٹھیکشانا نے 64 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر افغانستان کی سری لنکا کو چھوٹے ٹوٹل تک محدود رکھنے کی خواہش پر پانی پھیر دیا۔ سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔ 

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب 60 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ راشد خان نے 2 اور مجیب الرحمان نے ایک آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے ساتھ گروپ بی سے بنگلادیش نے کوالیفائی کرلیا۔ 

Related Posts