نیٹ فلکس، دہلی کرائم سیزن 3 کی خوبصورت اداکارہ کاسٹنگ کاؤچ کا شکار کیسے ہوئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

دہلی کرائم
(فوٹو: نیٹ فلکس)

نیٹ فلکس سیریز دہلی کرائم کے سیزن 3 میں نظر آنے والی خوبصورت اداکارہ جیا بھٹا چاریہ کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں منفی کردار ادا کرنے کے باعث خاص شہرت رکھتی ہیں، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس اداکارہ نے کاسٹنگ کاؤچ اور بچپن میں گھریلو تشدد سمیت کتنے دکھ سہے تو اس مقام کو پہنچیں۔

حال ہی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ جیا بھٹا چاریہ کو بچپن میں ان کی سگی ماں کبھی رولنگ پن سے تشدد کانشانہ بناتی تھیں تو کبھی کوڑے سے۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جیا بھٹاچاریہ نے کہا کہ میرے والدین میری پیدائش پر خوش نہیں تھے، انہیں ہمیشہ سے ہی ایک بیٹے کی خواہش تھی، بیٹی کی نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Telly Reporter (@tellyreporter)

اپنی ماں کے تکلیف دہ رویے کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ جیا بھٹا چاریہ نے کہا کہ مجھے کبھی کوڑے سے، کبھی رولنگ پن سے، کبھی چمٹے سے تو کبھی جوتوں سے مارا گیا۔ تمام تر تشدد نے مجھے بہت ضدی بنا دیا۔ میں اپنے والد کے بہت قریب تھی لیکن برسوں تک ماں سے تعلقات کشیدہ رہے۔ میں اداکاری کی بجائے موسیقی اور رقص کرنا چاہتی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gossip Centers (@gossip_centers)

تاہم خاندانی دباؤ نے جیا بھٹاچاریہ کو شوبز میں آنے پر مجبور کیا۔ ایک بار اس کے والد نے صبح 5بجے جگا کر شوٹنگ کروائی جبکہ یہ بھارتی اداکارہ انکار کرچکی تھیں اور انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا۔ تاہم سترہ اٹھارہ سال کی عمر میں جیا بھٹا چاریہ کو کاسٹنگ کاؤچ کا بھی سامنا ہوا جب ایک ڈائریکٹر کے دوست نے اداکارہ کے گھر کا رخ کرلیا۔

اداکارہ جیا بھٹا چاریہ کا کہنا ہے کہ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ وہ مافیا سے منسلک ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے بہت سی مشکلات سہیں لیکن ہمت نہیں ہاری اور حال ہی میں شیفالی شاہ اور ہما قریشی کی دہلی کرائم سیریز کے سیزن 3 میں اہم کردار میں جلوہ گر ہوئی ہیں جنہیں پسند کیا جارہا ہے۔

Related Posts