تاخیر کا معاملہ باعثِ شرمندگی قرار! الیکشن کمیشن کا پنجاب سے متعلق بڑا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے کے مطابق صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں منعقد کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ انتخابات الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت کرائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے حلقہ بندیوں کا عمل کل سے شروع کر دیا جائے گا۔

فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے مشترکہ طور پر جاری کیا۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ پنجاب کے بلدیاتی قوانین میں اب تک پانچ مرتبہ ترامیم کی جا چکی ہیں اور چھٹی ترمیم بھی زیر غور ہے تاہم موجودہ قانونی فریم ورک کے تحت الیکشن ممکن ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ باعثِ شرمندگی بنتا جا رہا ہے کیونکہ پنجاب کے علاوہ باقی تینوں صوبوں اور کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات ہو چکے ہیں۔ اسی لیے فیصلہ آج ہی جاری کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب بھی کیا تھا۔

Related Posts