سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے! ایک تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے کا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا اور آج ایک تولہ سونا 8 ہزار 400 روپے سے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جوکہ ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا اور آج ایک تولہ سونا 8 ہزار 400 روپے سے اضافے سے 4 لاکھ 25 175 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جوکہ ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا (24 کیرٹ) 8,400 روپے اضافے کے ساتھ 4,25,178 روپے پر پہنچ گیا ہے جبکہ 10 گرام سونا (24 کیرٹ) 7,202 روپے اضافے کے ساتھ 3,64,521 روپے کا ہوگیا

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 10 گرام سونا (22 کیرٹ) 6,602 روپے اضافے کے ساتھ 3,34,156 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، آج فی تولہ چاندی 55 روپے اضافے سے 4,984 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 47 روپے اضافے سے 4,272 روپے کی ہوگئی ہے

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں ایک اونس سونا 84 ڈالر اضافے کے بعد 4039 ڈالر ہوگیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت 0.55 ڈالر اضافے سے 48.80 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی کے اثرات، روپے کی قدر میں کمی اور سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث آئندہ دنوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Related Posts