ہر طرف بھرمار کے باوجود صوبائی حکومت کتوں کی نگہبان بن گئی، مارنے پر پابندی عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

آوارہ کتے

باوجود بھرمار کے صوبائی حکومت نے میونسپل انتظامیہ کو کتوں اور بلیوں کو نہ مارنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے سے جاری کردہ اعلامیے میں کوئٹہ میونسپل انتظامیہ کو کتوں اور بلیوں کو بین الاقوامی معیار کی ٹی این وی آر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پناہ کوئٹہ کے تعاون سے کتوں اور بلیوں کو محفوظ انداز میں سنبھالنے کا عمل جاری ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جانوروں کے تحفظ کے لیے عوام حکومتی اقدامات میں تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کے تحفظ سے متعلق پالیسی پر عملدرآمد کو مؤثر اور مستقل بنایا جارہا ہے۔

Related Posts