اختلافات کے باوجود عمران خان کو سپورٹ کررہا ہوں، محمد حفیظ

تازہ ترین

تازہ ترین

اختلافات کے باوجود عمران خان کو سپورٹ کررہا ہوں، محمد حفیظ
اختلافات کے باوجود عمران خان کو سپورٹ کررہا ہوں، محمد حفیظ

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ وہ اختلافات کے باوجود بھی وزیراعظم عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد حفیظ نے لکھا کہ احترام کے ساتھ، میں تمام سیاسی رہنماؤں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ایک قابل فخر قوم ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

اْنہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان سے میرے اختلافات ہیں لیکن ان کے پاکستان کی سالمیت کے موقف پر میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

مزید پڑھیں: عمران خان قیادت کر نے، لڑنے اور جیتنے کیلئے پیدا ہوا ہے، وسیم اکرم

سابق کرکٹر محمد حفیظ نے لکھا کہ میں ایک قابلِ فخر پاکستانی ہوں، بھکاری انتخاب کرنے والے نہیں ہو سکتے۔واضح رہے کہ صدر مملکت نے اسمبلیاں تحلیل کردی ہیں۔

Related Posts