تین کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم کو کمزور نہیں کہوں گا۔ آسٹریلوی کپتان

تازہ ترین

تازہ ترین

تین کھلاڑیوں کے نہیں ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم کو کمزور نہیں کہوں گا۔ آسٹریلوی کپتان
تین کھلاڑیوں کے نہیں ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم کو کمزور نہیں کہوں گا۔ آسٹریلوی کپتان

راولپنڈی: آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں تین کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے باوجود اسے کمزور نہیں سمجھتے۔

آسٹریلوی کپتان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ دیکھ کر فائنل الیون کا انتخاب کریں گے، امکان ہے دو اسپنرز اور تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں۔

انہوں نے کہا کہ دو دن پنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ کا جائزہ لیا ہے، پچ پرگھاس نہیں لیکن پچ اچھی لگ رہی ہے۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تین کھلاڑی نہیں ہیں لیکن پھر بھی کمزور نہیں کہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ شائقین کے لئے مایوسی کی خبر،ایشلی گارڈنر بیمار

پیٹ کمنزنے مزید کہا کہ اسٹیڈیم میں فل کراؤڈ کےسامنے کھیلنے کا مزا آتا ہے، سکیورٹی کی وجہ سے کچھ مختلف لگ رہا ہے لیکن ٹاس کے بعدکرکٹ پرہی توجہ ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts