پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وومن ورلڈکپ میچ سے قبل آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشلی گارڈنر بیمار ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آل راؤندر ایشلی گارڈنر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے باعث وہ انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف ابتدائی دو ورلڈکپ میچ کھیلنے سے محروم رہیں گی۔
آئسولیشن کے لیے ایشلی گارڈنر آئی سی سی اور نیوزی لینڈ کے سرکاری ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق کرائسٹ چرچ میں ہی رہیں گے۔
اس دوران آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر شان فلیلر 24 سالہ آل راؤنڈر کے ساتھ کرائسٹ چرچ میں ہی رہیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایشلی گارڈنر کے علاوہ بقیہ تمام کھلاڑی اور عملے کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی نے تمام ٹیموں کو کو کسی بھی قسم کے انفیکشن کے پیش نظر ورلڈکپ کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کے علاوہ دو اسٹینڈ بائی کھلاڑی لانے کی اجازت دی تھی، گورننگ باڈی نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال میں ٹیمیں صرف 9 کھلاڑیوں کے ساتھ بھی کھیل میں آگے بڑھ سکتی ہیں۔