پاک بھارت جنگی صورتحال کے باوجود پی ایس ایل کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ پی سی بی )

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی صورتحال کے باوجود میچ شیڈول سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں آج کوئٹہ اور اسلام آباد کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا ۔ میچ کا ٹاس 7:30 بجے جبکہ کھیل کا آغاز 8 بجے ہوگا۔

بھارتی فوج کی رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کے میچز اپنے وقت کے مطابق کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چلنے والی جھوٹی خبریں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں آج کوئٹہ اور اسلام آباد کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا

واضح رہے کہ چند عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہیں تھی کہ ٹورنامنٹ میں آج ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

Related Posts