امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت تنازع ایک متحرک اور سنجیدہ مسئلہ ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکی امنگوں کےمطابق امن کیلئے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایک پرامن دنیا چاہتے ہیں، دنیا میں جاری تمام تنازعات کا خاتمہ چاہتےہیں کسی بھی تنازع میں فریقین کو مذاکرات پر لانا آسان ہے۔
ترجمان ٹیمی بروس نے پاک بھارت کشیدگی متعلق کہا کہ پاکستان بھارت تنازع ایک متحرک اور سنجیدہ مسئلہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے، ترجمان نے ذمہ دارانہ حل پر بھی زرو دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ میں پریس بریفنگ کے دوران دونوں ممالک پر زور دیا کہ ذمہ دارانہ حل کےلیے کام کریں ایسا حل جو جنوبی ایشیا میں طویل مدتی امن اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








