اسلام آباد : سخت سیکورٹی کے باوجود ایک مشکوک شخص وزیراعظم عمران خان کے گھر میں گھسنے سے سیکورٹی اداروں میں کھلبلی مچ گئی، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تین بجے کے قریب وزیر اعظم عمران خان کے بنی گالہ میں واقع گھر میں ایک مشکوک شخص داخل ہوا ، ملزم کو گھر کے اندرونی حصے میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں داخل ہونے والے کا نام روح الامین اور بونیر کا رہائشی ہے ،ملزم جس راستے سے گھر داخل ہوا وہاں ایف سی کی چیک پوسٹ تھی ،سیکورٹی اداروں نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کے گھر میں مشکوک شخص کےداخل ہونے کے بعد سیکورٹی انتظامات پر سوال اٹھنے لگے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے ملزم کو حراست لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ذاتی گھر میں مشکوک شخص کے داخل ہونے پر تشویش ہے، سیکورٹی ادارے ملزم کی آمد کا مقصد واضح کریں اور بنی گالہ کے اندر داخل ہونے میں مدد کرنیوالوں کو بھی سامنے لایا جائے۔