صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع دیر بالا میں طوفانی بارش اور کوہستان سے آئے سیلابی ریلوں کے بعد معروف سیاحتی مقام کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، کمراٹ میں موجود سیکڑوں سیاح پھنس گئے۔
ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع دیر بالا میں بھی طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں، ایسے میں موسلا دھار بارشوں اور کوہستان سے آئے سیلابی ریلوں کے بعد علاقے کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور سینکڑوں سیاح پھنس کر رہ گئے۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ کمراٹ کے مقام خانہ بدوش میں 100 سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں، گزشتہ رات 8 بجے ریلے نے تباہی مچائی ہے، جس کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ تمام سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ٹیمیں کمراٹ کے متاثرہ مقام پر پہنچ گئی ہیں، جلد امدادی کارروائیاں شروع کر رہے ہیں۔
وادی کمراٹ کے مختلف مقامات پر پھنسے سیکڑوں افراد نکالنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کی منتظر ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








