پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ راشد نسیم کے پاس، گنیز ورلڈ ریکارڈز نے راشد نسیم کے مزید 5 عالمی ریکارڈ منظور کرلئے۔
راشد نسیم کی جانب سے اب تک گنیز ورلڈ ریکارڈ کو 121 ورلڈ ریکارڈز بھجوا جا چکے ہیں، راشد نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ موصول ہوگئے،گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کردیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے راشد نسیم کے مزید 5 عالمی ریکارڈز کی منظوری دی اور ریکارڈ کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کی جس کے مطابق راشد نسیم نے پہلے ریکارڈ میں جانگلینڈ کے این کرافٹ کے باکسنگ گلو پہن کر سب سے زیادہ مکے مارنے کے ریکارڈ کو توڑا انگلینڈ کے ماسٹر نے ایک منٹ میں 298 مکے لگا کر ریکارڈ بنایا تھا جبکہ راشد نسیم نے یے ریکارڈ 346 مکے لگا کر یہ ریکارڈ توڑ دیا۔

دوسرے ریکارڈ میں مکے کی مدد سے چاپ اسٹک کے امریکہ کے اشرتا فرمان کے ریکارڈ کو چکنا چور کیا راشد نسیم نے 108 کے مقابلے میں120 چاپ اسٹک کو توڑا تیسرے ریکارڈ میں راشد نسیم نے 30 سیکنڈ میں سر کی مدد سے 39 کین کو پھاڑا جبکہ یہ ریکارڈ 29 کین کو سر سے پھاڑنے کا تھا۔
چوتھے ریکارڈ میں راشد نسیم نے30 سیکنڈ میں کہنی کی مدد سے 169 اخروٹ ایک اور ریکارڈ پاکستان کے نام کیاجبکہ پانچویں ریکارڈ میں سر سے یارڈ اسٹک ایک منٹ میں 77 یارڈ اسٹک کو توڑ ڈالا پہلے یہ ریکارڈ 63 اسٹک توڑنے کا تھا۔

راشد نسیم نے یے ورلڈ ریکارڈ فلسطین کے نام کر دیے اور کہا 10 سال سے مسلسل محنت کر رہا ہوں آج تک کسی حکومتی نمایئندے نے نہیں بلایا اور نہ پزیرائ ملی حکومتی سپورٹ کے بغیر اپنے ٹارگیٹ پر فوکس کر رہا ہوں جلد 200 ریکارڈ مکمل کروں گا مارشل آرٹس کی ہر کیٹیگری میں ریکارڈ بنایا ہے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والا پہلا کھلاڑی ہوں۔
واضح رہے کے راشد نسیم اب 40 سے زائید بھارتی ریکارڈز توڑ چکے جبکہ راشد نسیم کو امریکہ ۔جرمنی۔انگلینڈ۔سویٹزرلینڈ ۔ایران۔مصر چایئنہ ۔کے عالمی ریکارڈ توڑنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
راشد نسیم واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے اٹلی ۔ جرمنی ۔کوریا۔چایئنہ ۔سنگاپور کے ٹوی شوز میں پاکستان کی نمایئندگی کی اور پاکستان کے لیے ان عالمی شہرت یافتہ پروگرامز میں عالمی ریکارڈز بنائے ہیں۔
راشد نسیم کو اب دنیا میں سب سے زیادہ پنچز کے عالمی ریکارڈز ، نی اسٹرائیک کے ریکارڈز ،ماشل آرٹس ککس ،لاٹھی ،ایلبو اسٹرائیک اور نن چکو کے ریکارڈز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








