ڈی جی آئی ایس آئی کی طالبان قیادت اور افغان رہنماؤں سے ملاقاتیں، حکومت سازی پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس آئی کی طالبان قیادت اور افغان رہنماؤں سے ملاقاتیں، حکومت سازی پر تبادلہ خیال
ڈی جی آئی ایس آئی کی طالبان قیادت اور افغان رہنماؤں سے ملاقاتیں، حکومت سازی پر تبادلہ خیال

کابل: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کابل میں طالبان قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران جامع حکومت کی تشکیل، پاک افغان بارڈر کی صورتحال سمیت سیکورٹی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے گزشتہ رات گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے تھے، ان کے ساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی کابل گیا ہے۔

اس موقع پر صحافی کے ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ فکرنہ کریں سب اچھا ہوگا۔ کابل میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب افغان میڈیا سروس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سینئر طالبان قیادت کی نئے سیٹ اپ پر طویل مشاورت کی ہے۔ سینئر طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کا کہنا ہے کہ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی، سکیورٹی کی فراہمی اور ہر شہری کی ذمہ داری بھی اٹھائیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ملا یعقوب ، شیر محمد عباس استانکزی کو اہم عہدے ملنے کا امکان ہے، طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ مملکت کے سربراہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر کھیل پنجاب کا انعام بٹ کےلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

Related Posts