دھنوش کی دھماکے دار واپسی، “اڈلی کڑائی” کا ٹریلر نیٹ فلکس پر جاری ہوتے ہی چھا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پوسٹر اڈلی کڑائی، فائل فوٹو

دھنوش کی نئی فلم “اڈلی کڑائی” کا ہندی ٹریلر نیٹ فلکس پر جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 2013 کی مشہور بالی وڈ فلم “رانجھنا” کے ساوتھ فلم ہیرو دھنوش کی نئی فلم “اڈلی کڑائی” کا ٹریلر آج نیٹ فلکس نے ریلیز کیا۔ پہلے چند گھنٹوں میں ہی یہ ٹریلر ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا اور ویڈیو کو تیزی سے لائکس اور کمنٹس مل رہے ہیں۔

سدرن سینما میں دھنوش کو انتہائی با صلاحیت ہیرو کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے اداکاری، گائیکی، ایکشن فلمیں اور تخلیقی پرفارمنسز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

فلم “اڈلی کڑائی” میں دکھایا گیا ہے کہ دھنوش اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے جو ترقی کی تلاش میں بیرون ملک جاتا ہے لیکن بعد میں واپس آ کر والدین کے خاندانی ہنر کو زندہ کرتا ہے۔

دھنوش کے والدین اڈلی بنانے کے ماہر ہیں اور دھنوش بھی اس پیشے کو اپناتا ہے۔ ٹریلر میں ان کے تصادمات اور مختلف تنازعات میں الجھنے کے مناظر بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس ٹریلر کو خوب سراہ رہے ہیں اور اسے پسند کر رہے ہیں۔

Related Posts