دھرمیندر کا انتقال 11 نومبر کو ہوا؟ لاش 13 دن تک فریزر میں رکھی؟ جانیں حقیقت ہے کیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا ہے۔ کچھ صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ اداکار کی موت 11 نومبر کو ہوئی تھی لیکن ان کے اہلخانہ نے یہ خبر 13 دن تک چھپائی جبکہ اداکار کی لاش فریزر میں رکھی گئی اور باڈی ڈبل بھی استعمال ہوئی۔

اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین مختلف سازشی تھیوریز کا اظہار کررہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ دھرمیندر کی موت 11 نومبر کو ہوئی لیکن کچھ قانونی کاغذات پر دستخط کی وجہ سے خبر چھپائی گئی۔ فیس بک پر ایک گروپ ایڈمن نے کہا کہ اداکار کی لاش 13 دن فریزر میں رکھی گئی تاکہ جائیداد اور فلموں کے پیسے نکلوائے جا سکیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے نیومرولوجی کے حوالے سے پیچیدہ تھیوریز پیش کیں اور بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ آخری رسومات میں دھرمیندر کی لاش بھی نہیں تھی بلکہ باڈی ڈبل استعمال کیا گیا۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا نے جان بوجھ کر پہلے جھوٹی خبریں پھیلائیں تاکہ جب سچ سامنے آئے تو کوئی یقین نہ کرے۔

بھارت کے معتبر ذرائع ابلاغ جیسے ہندوستان ٹائمز، انڈیا ٹوڈے، دی ہندو اور دھرمیندر کے اہل خانہ کی جانب سے بار بار تصدیق کی گئی ہے کہ اداکار کا انتقال 24 نومبر کی صبح ان کے گھر پر ہوا اور جنازہ شام کو ادا کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق ایسی افواہیں صدمے اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ معلومات کا نتیجہ ہیں۔

Related Posts