کیا واقعی فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر نے ڈرامے میں کِسنگ پارٹ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جیو

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار فہد مصطفیٰ کو ڈرامہ سیریل ”کبھی میں کبھی تم“ کی ایک قسط میں kissing کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے اور یہ ویڈیو کلپ فیک ثابت ہوا ہے۔ نجی چینل جیو کی فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ٹولز کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

6 جولائی کو ایک یوٹیوب چینل پر وڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ڈرامہ سیریل ”کبھی میں کبھی تم“ کا منظر ہے، 31 سیکنڈ کے اس کلپ میں اداکار ہ ہانیہ عامر اور اداکار فہد مصطفیٰ کو چند جملوں کے تبادلے کے بعد بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس آرٹیکل کے شائع ہونے کے وقت تک ویڈیو کو 17 ہزار 195 مرتبہ دیکھا گیا جبکہ 265 بار لائک کیا گیا ہے۔

یہ kissing کا منظر AI سے تیار کیا گیا ہے اور اسے ڈرامہ سیریل کے ایک موجودہ سین میں شامل کیا گیا ہے۔

ریورس امیج سرچ اور کی ورڈ سرچ  کے ذریعے یہ اصل منظر ڈرامہ سیریل ”کبھی میں کبھی تم“ کی قسط نمبر 22 سے لیا گیا ہے۔

جیو فیکٹ چیک کے مطابق 43 منٹ طویل پوری قسط کا جائزہ لیا گیا تو پتا چلا کہ ڈرامہ سیریل ”کبھی میں کبھی تم“ کے آفیشل اکاؤنٹ پر  ایسا کوئی kissing کا منظر شامل نہیں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویڈیو میں اے آئی (AI) سے تیار کردہ مواد کی نشانیاں بھی موجود ہیں۔ فہد مصطفیٰ کی شرٹ پر لکھا ہوا ٹیکسٹ ”The Melody Records“ ایڈیٹ شدہ حصے میں دھندلا جاتا ہے جبکہ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کی جلد غیر معمولی طور پر ہموار نظر آتی ہے۔ ایم آئی ٹی میڈیا لیب (MIT Media Lab) کے مطابق یہ دونوں پہلو ڈیپ فیک ہونے کی علامات ہیں۔

Related Posts