چرچ میں آگ خود لگی یا لگائی گئی؟ آتشزدگی کے خوفناک واقعے میں پوری عمارت تباہ؛ ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

لندن کے ساؤتھ ہال میں ایک چرچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے مختلف حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث مکان کی گراؤنڈ فلور، پہلی منزل اور چھت مکمل طور پر جل گئیں۔

سرکاری حکام کے مطابق اتوار 22 فروری 2026 کی شام کو ساؤتھ ہال میں واقع کنگز ہال میتھڈسٹ چرچ میں اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث عمارت مکمل طور پر جل گئی۔

لندن فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر تقریباً 70 فائر فائٹرز اور 10 فائر انجنز کو جائے وقوعہ پر بھیجا اور پوری رات آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششیں جاری رہیں جس کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

حکام نے جائے وقوعہ کے اطراف میں تمام اقسام کی ٹریفک بند کردی تھیں۔لندن فائر بریگیڈ نے بتایا کہ ساؤتھ روڈ پارک روڈ سے ہائی اسٹریٹ تک دونوں اطراف سے بند ہے جبکہ رہائشیوں کو دھواں اور زہریلے گیسوں سے محفوظ رہنے کیلئے کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

سرکاری حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکتا تاہم اس حوالے سے پولیس و فائر بریگیڈ حکام اس کے اسباب کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

فائر بریگیڈ کی پیشہ ورانہ کوششیں

فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ کو جلد کنٹرول میں لانے کے بعد بھی عملہ صبح تک جائے وقوعہ پر موجود رہا تاکہ بچ جانے والی جلاؤ شدہ جگہوں کو مکمل طور پر بجھایا جا سکے۔

Related Posts