اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو فون کالز اور مسیج ٹریس کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ فون ٹیپنگ کی اجازت سکیورٹی خدشات سے نمٹنے کیلئے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیشنل سکیورٹی کیلئے آئی ایس آئی افسران کو فون ٹیپنگ کی اجازت دی۔ نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ 18 سے بالا افسران کو فون ٹیپنگ کی اجازت ہوگی۔ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی ) افسران کالز کو روک بھی سکتے ہیں۔

آئی ایس آئی افسران کو کالز ٹریس کرنے کا بھی اختیار دے دیا گیا۔ قومی سلامتی کو تقویت دینے کیلئے وفاقی حکومت نے افسران کو کالز روکنے اور ٹریس کرنے کا اختیار دیا ہے جبکہ یہ اجازت پی ٹی اے ایکٹ 1996 کی دفعہ 54 کے تحت دی گئی ہے۔
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت حکومت نے آئی ایس آئی کے 18 گریڈ اور اس سے اوپر کے افسران کو فون ٹیپنگ، ٹریسنگ اور انٹرسیپٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ یہ اقدام ممکنہ جرائم کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








