حکومت کا دباؤ کام کر گیا؟ سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی! جانیں تازہ ترین نرخ

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices further drop by Rs 3,500 per tola in Pakistan
ONLINE

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور آج فی تولہ سونا 7 ہزار 538 روپے سستا ہوگیا جسے عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی سے جوڑا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی سونے کے حوالے سے اہم قدم اٹھایا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 7,538 روپے کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 437,362 روپے ہو گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نئے نرخ کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونا 6,463 روپے سستا ہو کر 374,967 روپے پر آ گیا جبکہ 22 قیراط سونا 10 گرام 3 لاکھ

43 ہزار 732 روپے میں فروخت ہوا جس میں 5,924 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتیں بھی نیچے آ گئیں ہیں۔ 24 قیراط چاندی فی تولہ 151 روپے کم ہو کر 5,110 روپے پر آ گئی جبکہ 10 گرام چاندی 129 روپے کمی کے بعد 4,381 روپے میں دستیاب رہی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 85 ڈالر سستا ہو کر 4,150 ڈالر پر آ گیا۔

Related Posts