کیا واقعی پنجاب حکومت نے الیکٹرک بسوں کے کرائے بڑھادیئے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Did the Punjab government increase electric bus fares?
ONLINE

پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِصدارت صوبائی کابینہ کا 30واں اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں برقی بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تاہم پنجاب حکومت نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے عوام کے لیے کرایہ بدستور رعایتی شرح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ برقی بس کا یکساں کرایہ فی سواری بیس روپے ہی رہے گا۔ حکومت نے واضح کیا کہ یہ سہولت عوام کے لیے سبسڈی کے تحت برقرار رکھی جائے گی تاکہ شہری کم خرچ اور ماحول دوست سفر سے فائدہ اٹھا سکیں۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ طلبہ، بزرگ شہری اور معذور افراد اپنی شناختی دستاویزات (اسٹوڈنٹ کارڈ، قومی شناختی کارڈ یا معذوری کارڈ) دکھا کر برقی بسوں میں مفت سفر کر سکیں گے۔

ان بسوں میں مفت وائی فائی، موبائل چارجنگ پورٹس اور نگرانی کے لیے جدید سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو بس سروس کے لیے درکار سبسڈی کے اجرا کی منظوری بھی دی گئی۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2025 تک 1100 نئی برقی بسیں مرحلہ وار پنجاب پہنچ جائیں گی، جنہیں فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، سرگودھا، شیخوپورہ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر شہروں میں چلایا جائے گا۔

یہ منصوبہ نہ صرف صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرے گا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور عوامی سہولت میں اضافہ بھی یقینی بنائے گا۔

Related Posts