لاہور ایئرپورٹ پر 42 کلو چاندی اور 11 آئی فونز برآمد، پشین میں بھی 50 کلو چاندی ضبط

تازہ ترین

تازہ ترین

42kg silver, 11 iPhones seized from passengers at Lahore airport
ONLINE

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے دبئی سے آنے والے تین مسافروں سے 42 کلوگرام چاندی اور 11 آئی فون برآمد کیے۔

حکام کے مطابق دورانِ اسکیننگ مسافروں کے سامان پر شک ہونے پر تفصیلی تلاشی لی گئی جس میں قیمتی دھات اور موبائل فون چھپائے جانے کا انکشاف ہوا۔

کسٹمز کے مطابق گرفتار کیے گئے مسافروں کی شناخت بشریٰ، رضوان اور قاسم کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق گوجرانوالہ، لودھراں اور لاہور سے بتایا گیا ہے۔ تمام سامان ضبط کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کے لیے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع پشین میں کسٹمز حکام نے بدھ کے روز ایک اور بڑی کارروائی میں 50 کلوگرام چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

یارو چیک پوسٹ پر ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی جس میں افغان سرحدی شہر چمن سے کوئٹہ منتقل کی جانے والی چاندی برآمد ہوئی۔

کسٹمز انسپکٹر توفیق احمد کے مطابق برآمد ہونے والی چاندی کی مالیت پچیس ملین روپے سے زائد ہے۔ گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن سرحد پار اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، جس کا مقصد تجارتی اور سفری راستوں کے ناجائز استعمال کو روکنا ہے۔

Related Posts