آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی؟ انڈین ایئرلائن میں تشدد کا شکار مسلم نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے دوران پروز مسافر کو تھپڑ مارنے والے شخص پر سفری پابندی عائد کردی ہے جبکہ متاثرہ شخص پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا سکا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسافر کی گھبراہٹ سے پریشان ہو کر دوسرے نے اس پر ہاتھ اٹھا دیا۔ جب اسے وجہ پوچھی گئی تو اس کا کہنا تھاکہ مجھے اس کی وجہ سے پریشانی ہو رہی تھی۔

ایئرلائن حکام کے مطابق مسافروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس لیے تشدد کرنے والے شخص کو نو فلائی لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے اور اسے کولکتہ ایئرپورٹ پر حکام کے حوالے کیا گیا۔

تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کی شناخت حسین احمد کے نام سے ہوئی جن کا تعلق آسام کے ضلع کاچر سے بتایا گیا ہے۔ انہیں کولکتہ سے کنیکٹنگ فلائٹ کے ذریعے سلیچر جانا تھا مگر حیرت انگیز طور پر وہ ایئرپورٹ سے غائب ہو گئے اور اب تک اپنے گھر نہیں پہنچے۔

حسین احمد کے اہلِ خانہ ایئرپورٹ پر ان کا انتظار کرتے رہے مگر نہ وہ اس پرواز میں سوار پائے گئے نہ کسی اور ذریعہ سے ان کا پتہ چلا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انڈیگو انتظامیہ سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔

یہ واقعہ انڈین ایوی ایشن کی سیکیورٹی اور مسافروں کی حفاظت پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن کر ابھرا ہے۔ اس سے قبل بھی انڈین ایئرلائنز میں ایسے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں کاک پٹ میں داخلے کی کوشش، دروازہ کھولنے اور مسافروں میں جھگڑے شامل ہیں۔

Related Posts