ہالی ووڈ کی مقبول جوڑی کی خاموش شادی، مداح حیران

تازہ ترین

تازہ ترین

زندایا اور ٹام ہالینڈ
زندایا اور ٹام ہالینڈ، فائل فوٹو

امریکی اداکارہ زندایا اور ٹام ہالینڈ کے تعلق سے متعلق افواہوں نے اس وقت ڈرامائی رخ اختیار کرلیا جب اداکارہ کے دیرینہ اسٹائلسٹ نے ایک بڑا دعویٰ کر دیا۔

ہالی ووڈ کی یہ مقبول جوڑی پہلی بار مارول کی فلم ’’اسپائیڈر مین‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ملی تھی اور آن اسکرین کیمسٹری کے حقیقی زندگی کے رومان میں بدلنے کے بعد سے مداحوں کی پسندیدہ بنی ہوئی ہے۔

ان کی منگنی کی خبر سامنے آنے کے بعد ممکنہ شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں مسلسل جاری ہیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی باضابطہ طور پر نکاح کی تصدیق نہیں کی۔

Zendaya during the 82nd Annual Golden Globes

زندایا 5 جنوری 2025 کو منعقدہ 2025 گولڈن گلوبز تقریب میں۔ تصویر: گیٹی

اتوار یکم مارچ کو 2026 کے ایکٹر ایوارڈز کی ریڈ کارپٹ تقریب میں شرکت کے دوران زندایا کے اسٹائلسٹ لا روچ نے ایسا بیان دیا جس نے سب کو چونکا دیا۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اشارہ دیا کہ ممکن ہے یہ جوڑا پہلے ہی شادی کر چکا ہو۔

روچ نے مزاحیہ انداز میں کہا ’’شادی تو پہلے ہی ہو چکی ہے، آپ سے مس ہو گئی۔‘‘

جب رپورٹر نے ان سے وضاحت چاہی کہ آیا وہ سنجیدہ ہیں یا نہیں، تو روچ ہنس پڑے اور جواب دیا ’’یہ بالکل سچ ہے۔‘‘

ان حیران کن بیانات کے باوجود نہ زندایا اور نہ ہی ٹام ہالینڈ نے اس دعوے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔

Related Posts